موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کی رابطہ کار رومینہ خورشید عالم نے سمندری ماحول اورجنگلی حیات کو موسمیاتی تبدیلی اور انسانی سرگرمیوں کے اثرات سے بچانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں پر سمندری ماحول کو تحفظ دینے کے لئے مزید مؤثر کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔بلوچستان حکومت کی طرف سے سمندری حدود کی حفاظت کے حوالے سے ہونے والے حالیہCHURNA ISLAND اعلامیے کے بعد انہوں نے 2030 تک تیس فیصدسمندری علاقے کو محفوظ بنانے کے بین الاقوامی ہدف کے حصول کے لئے مزید سمندری علاقوں کے تحفظ پر زور دیا۔رومینہ خورشید عالم نے سمندری اور جنگلی حیات کو محفوظ بنانے کیلئے بلوچستان حکومت کو مکمل تعاون کی پیشکش کی۔