سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے موجودہ مالی سال میں چاول کی برآمدات چار ارب ڈالر تک پہنچنے کو سراہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پاکستان ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس کا سہرا رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سر ہے جس نے اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کیا۔