Friday, 10 July 2026, 04:59:29 am
 
پاکستان، روس کے درمیان تجارت و توانائی کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں، اویس لغاری
July 09, 2026

وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان تجارت، توانائی، تعلیم اور باہمی روابط کے شعبوں میں بے پناہ امکانات موجود ہیں، جنہیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بات پاکستان اور روس کے درمیان تجارت، تعلیم اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس کا اہتمام مشترکہ طور پر یونیورسٹی آف ورلڈ سویلائزیشنز ماسکو اور انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز نے کیا تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مضبوط اقتصادی تعاون اور ٹرانسپورٹ کے بہتر روابط آنے والے برسوں میں دوطرفہ تجارت کو ایک ارب ڈالر کی سطح تک لے جانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ وسطی ایشیا سے گزرنے والے تاریخی زمینی راستوں اور انٹرنیشنل نارتھ-ساؤتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور کی بحالی پاکستان اور روس کے درمیان تجارت کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔