وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردی، منظم جرائم، منشیات اور انسانی سمگلنگ کے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے پولیس سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک ان مسائل سے محفوظ نہیں ہے اور نہ ہی تنہا ان سے نمٹ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر کام کرنا چاہیے اور ان جرائم کی روک تھام کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنا چاہیے۔
وزیرِ داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مضبوط شراکت داری قائم کرنے پر بھی زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں جرائم کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنی چاہیے۔