نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اقتصادی سفارت کاری، سٹریٹجک شراکت داری، کثیرجہتی نظام اور علاقائی استحکام و عالمی امن کیلئے مستقل حمایت پر مبنی ایک فعال خارجہ پالیسی کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وہ اسلام آباد میں آئندہ سفارتی مصروفیات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
اسحاق ڈار نے پاکستان کے سیاسی اور اقتصادی مفادات کو فروغ دینے کے لیے مکمل تیاری اور مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔