Friday, 10 July 2026, 05:00:18 am
 
پاکستان، کروشیا کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، یوسف رضا گیلانی
July 09, 2026

کروشیا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر گورڈن گرلک ریڈمین نے اسلام آباد میں قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔

کروشیا کے وزیر خارجہ اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے وفد کے دورے کو دوطرفہ تعلقات میں ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا۔

کروشیا کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور یقین ظاہر کیا کہ سیاسی مذاکرات، پارلیمانی تبادلوں اور اقتصادی تعاون میں اضافے سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔