Wednesday, 12 March 2025, 09:33:34 am
 
پاکستان برطانیہ کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہے،محمداورنگزیب
February 09, 2025

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان زیادہ مضبوط تعلقات کیلئے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

وہ پرتگال کے شہرلزبن میں مشرق وسطی، پاکستان اورافغانستان کے بارے میں برطانیہ کے پارلیمانی نائب وزیر خارجہ HAMISH FALCONER سے بات چیت کررہے تھے۔

وزیرخزانہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی اعتماد اورروابط پرمبنی قریبی اورگرم جوشی پرمبنی تعلقات ہیں۔

ملاقات میں پاکستان میں توانائی ، معدنیات اوربنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے میں پاکستانی برادری کے ذریعے عوامی رابطوں کے کردار کی تعریف کی گئی ۔