Wednesday, 12 March 2025, 09:22:33 am
 
وزیر دفاع کا بحری تجارت کو محفوظ بنانے کیلئے مضبوط بحری فوج کی اہمیت پر زور
February 09, 2025

فائل فوٹو

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بحری تجارت کو محفوظ بنانے کیلئے مضبوط بحری فوج کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے آج (اتوار) کوکراچی میں محفوظ سمندرخوشحال مستقبل کے عنوان سے امن مذاکرے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی اقتصادی منظرنامے میں تجارتی محصولات ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بحری تجارت کو محفوظ بناناہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت کابحری تجارت پرگہرا انحصار ہے اور تمام متعلقہ فریقوں کو ان اہم بحری راستوں کو محفوظ بنانے کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بحر ہند قدرتی وسائل اور بحری تجارت کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بحری سکیورٹی کی اہمیت اور پاکستان کی بحری معیشت کو ترقی دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ امن مذاکرے کامقصد ہمارے سمندروں میں اقتصادی مواقع پر مباحثوں کو فروغ دیتے ہوئے بحری سلامتی کو درپیش خطرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔