Thursday, 13 March 2025, 10:10:04 pm
 
چار روزہ چوتھا گلوبل فورم لیپ دو ہزار پچیس آج ریاض میں شروع ہوگا
February 09, 2025

پاکستان سافٹ وئیرہائوسز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چار روزہ چوتھا گلوبل فورم Leap دو ہزار پچیس آج ریاض میں شروع ہوگا۔

انفارمیشن اور ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل شراکت داری کو وسعت دینے کیلئے Leap فورم میں شرکت کریںگی۔

وہ فورم میں پاکستان کے آئی ٹی ماہرین اور صنعت کاروں سے ملاقات بھی کریںگی جس دوران نوجوانوں کے لئے مواقع اور ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں پاکستان کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

چالیس سے زائد پاکستانی کمپنیوں، نئے کاروبار کا آغاز کرنے والوں اور انڈسٹری لیڈرز کو Leap فورم کے تحت عالمی مواقع ملیں گے۔