Saturday, 21 December 2024, 05:06:24 pm
 
وزیراعظم کی فلسطین کیلئے پاکستان کے امدادی پروگرام کے حوالے سے لائحہ عمل وضع کرنے کی ہدایت
October 08, 2024

وزیراعظم شہبازشریف نے آئندہ تین دنوں میں فلسطین کے لئے پاکستان کے امدادی پروگرام کے حوالے سے ایک لائحہ عمل وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وہ آج(منگل کو) اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں پاکستان سے غزہ اور فلسطین کے لئے امدادی سامان بھیجنے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے تعلیمی اداروں میں غزہ کے طلباء کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت لبنان میں پھنسے ہوئے اکہتر پاکستانیوں کو واپس لا رہی ہے۔