Saturday, 21 December 2024, 05:01:10 pm
 
چیئرمین این ڈی ایم اے کا قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کے عزم کا اعادہ
October 08, 2024

قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے قدرتی آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے کے لئے پاکستان کے موثر منصوبوں اور اقدامات پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

آج ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان قدرتی آفات کے خطرات کو کم کرنے کے لئے تمام عالمی اصولوں کی پاسداری کررہا ہے۔