Friday, 09 May 2025, 05:45:12 pm
 
قومی اسمبلی،پاکستان بھارتی حملے میں شہید شہریوں کے خون کا بدلہ لے گا
May 08, 2025

قومی اسمبلی میں آج (جمعرات) ارکان پارلیمنٹ نے بھارتی جارحیت کا پوری طاقت سے منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے ایک تحریک پر کہا کہ پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے اور عزم ظاہر کیا کہ پاکستان بھارتی حملے میں شہید ہونے والے بے گناہ شہریوں کے خون کا بدلہ لے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے امن کا خواہاں ہے تاہم وہ اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔