Sunday, 06 October 2024, 11:54:56 am
 
پاکستان کا اقوام متحدہ کے امن مشن کومضبوط بنانے کے عزم کااعادہ
December 07, 2023

پاکستان نے عالمی امن اور سلامتی کےلئے اقوام متحدہ کے امن مشن کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ ایمبسیڈر شہریار اکبر خان نے گھانا کے شہر Accra میں منعقدہ وزارتی سطح کے اجلاس میں کیا۔

 ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے اقوام متحدہ کے امن مشن کو مضبوط بنانے کےلئے سٹرٹیجک کمیو نیکیشن یونٹ، انفٹری بٹالین، خواتین امن فوجیوں کی شرح بڑھانے، ہیلی کاپٹر یونٹس اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع سمیت 19 مربوط نکات پیش کئے۔

 پچاسی سے زائد ملکوں اور عالمی تنظیموں کے مندوبین  نے اجلاس میں شرکت کی۔