Saturday, 05 September 2026, 10:51:59 am
 
لبنان ، اسرائیلی ڈرون حملے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے
September 05, 2026

لبنان کے ضلع نبطیہ میں اسرائیلی ڈرون حملے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

لبنان کے قومی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حملوں میں ملک کے متعدد دیگرعلاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔

ایک اور واقعے میں غزہ میں اسرائیلی حملے میں ایک فلسطینی بھی شہید ہوگیا۔

دوسری جانب یورپی یونین کے ترجمان کرسچن ویگنڈ نے غزہ کے لوگوں کی جبری بیدخلی سے متعلق اسرائیلی وزراء کے بیانات کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔

انہوں نے پریس بریفنگ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں کو ایک متحد فلسطینی حکومت کے زیر انتظام لانے کیلئے یورپی یونین کی حمایت کا اعادہ کیا۔