پنجاب حکومت نے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباداورملتان ڈویژنوں میں سموگ کی شدت میں اضافے کے تناظر میں رواں ماہ کی سترہ تاریخ تک پرائمری سے ہائرسیکنڈری سطح کے اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پنجاب کی سینئر وزیرمریم اورنگزیب نے آج(بدھ کو ) لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسکولز آن لائن کلاسز کا اہتمام کریںگے۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے ماسک پہننے کو لازمی قراردیاہے۔