پاکستان کے پہلے چیف جسٹس میاں عبدالرشید کی آج تینتالیسویں برسی منائی جارہی ہے۔
وہ اٹھارہ سو نواسی میں باغبانپورہ لاہور میں پیدا ہوئے اور فورمین کرسچیئن کالج اور کیمبرج کے کرائسٹ کالج سے تعلیم حاصل کی۔
انہوں نے لاہور ہائی کورٹ کے قائم مقام جج' پنجاب حکومت کے ایڈووکیٹ' لاہور ہائی کورٹ کے جج اور پاکستان کے چیف جسٹس کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
پندرہ اگست انیس سو سینتالیس کو جب قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان کے پہلے گورنر جنرل کی حیثیت سے حلف اٹھایا تو میاں عبدالرشید نے سینئر ترین مسلم جج کی حیثیت سے ان سے حلف لیا۔
وہ انیس سو اکاسی میں آج کے دن انتقال کرگئے۔