Saturday, 21 December 2024, 09:35:07 pm
 
سری لنکا میں قید چھپن پاکستانی آج وطن واپس پہنچیں گے
October 06, 2024

سری لنکا میں قید چھپن پاکستانی آج وطن واپس پہنچیں گے۔

پاکستانی قیدیوں کو واپس لانے کے لیے چارٹرڈ فلائٹ سری لنکا روانہ ہو گئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پاکستانیوں کی واپسی کی سہولت کے لیے گزشتہ تین ماہ سے سری لنکن حکام سے رابطے میں ہیں۔

وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے سری لنکا سے قید پاکستانیوں کی وطن واپسی کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس معاملے میں تعاون پر سری لنکا کی حکومت اور ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے قیدیوں کی واپسی کے لیے فنڈز فراہم کرنے پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو بھی تسلیم کیا۔