اساتذہ کے عالمی دن کے مواقع پر صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے تعمیر نو پبلک کالج کوئٹہ میں ایک وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان تھے۔ ان کے علاوہ صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید درانی، سیکرٹری کالجز, ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن، پرنسپل تعمیر نو کالج کوئٹہ پروفیسر عابد مقصود، بلوچستان کے یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز، کالجز کے کے پرنسپلز، اساتذہ کرام، طلبہ اور والدین نے شرکت کی۔
شرکا نے اس موقع پر کہا کہ دنیا کے ہر مہذب معاشرہ میں استاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ایک استاد کا احترام مذہب، جغرافیہ اور رنگ تک محدود نہیں کیا جا سکتا. اساتذہ شروع سے ہی بچوں میں تجسس پیدا کرتے ہیں اور انہیں اعلی ترقی کی راہ پر گامزن کرتے ہیں۔
شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ اساتذہ کی عزت نہ کرنے والا سماج کبھی خوشحال نہیں ہوسکتا، استاد کسی بھی قوم یا معاشرے کا معمار ہوتا ہے۔ وہ قوم کو تہذیب وتمدن،اخلاقیات اور معاشرتی اتار چڑھاوسے واقف کرواتا ہے۔