ضلع شگر کے دور افتادہ علاقے"الچوڑی" میں فری لانسنگ آئی ٹی حب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
الچوڑی جیسے دور افتادہ علاقے میں فری لانسنگ آئی ٹی حب کا قیام ایک اہم کامیابی ہے۔ نوجوان اب اس سہولت کو اپنے اور اپنے خاندان کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
یہ اقدام اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (SCO) ویژن 2025 کا حصہ ہے، جس کا مقصد آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل انقلاب لانا ہے۔
اس وژن کے تحت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے دور دراز علاقوں تک انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کے لیے ایک بڑے منصوبے پر کام جاری ہے جس میں 68 چھوٹے اور بڑے آئی ٹی سینٹرز پہلے ہی قائم ہیں۔