فائل فوٹو
وزیراطلاعات عطاء اﷲ تارڑ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا وقت کا تقاضا ہے اور حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہے ۔
آج (منگل کو )اسلام آباد میں نیشنل یوتھ سمٹ سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں ایسے باصلاحیت نوجوان کثیر تعداد میں موجود ہیں جو ملک کی ترقی میں اہم کردارادا کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے نوجوان صنفی مساوات، صحت کی بہتر سہولیات اور ملک اور خطے کے عوام کی مجموعی فلاح وبہبود کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ مقامی نوجوان ڈیجیٹل فیلڈ میں کام کررہے ہیں اور پاکستانی سٹارٹ اپس کو دنیا میں بہترین تصور کیاجاتا ہے ۔