پاکستان نے عالمی نظم و نسق کو مستحکم کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے کام کو ازسرنو منظم بنانے پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل نمائندے عثمان جدون نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد کے بارے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ابتدائی اجلاس میں کہا کہ جنرل اسمبلی ایک اہم ادارہ ہے
جہاں دنیا بھر کے ممالک کو رکنیت حاصل ہے۔
انہوں نے بین الاقوامی قانون کی بہتری میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے مزید موثر کردار پر زور دیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام سفیر نے عالمی امن و سلامتی برقرار رکھنے میں جنرل اسمبلی کے موثر کردار کو بڑھانے کی اہمیت پربھی زور دیا جس سے اسمبلی اور سلامتی کونسل کے درمیان رابطے مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔