دفترخارجہ نے ملک میں چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔
کراچی میں ہونے والے ایک واقعے میں جس میں دوچینی شہری شامل ہیں، دفترخارجہ نے کہا ہے کہ کراچی میں فائرنگ کے واقعے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں چینی باشندوں کا نجی محافظوں سے جھگڑا ہوا تھا۔
زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال میں پہنچا دیا گیا جہاں پر ان کا علاج کیا جارہا ہے۔
دفترخارجہ نے بتایا ہے کہ ان کی ہمدردیاں زخمی افراد کے اہلخانہ سے ہیں اور ان کی جلد صحیتابی کیلئے دعا گو ہیں۔
دفترخارجہ نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور پاکستان ذمہ دار افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پرعزم ہے۔