Monday, 05 October 2026, 09:11:11 pm
 
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
October 05, 2026

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج سعودی عرب میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم تذویراتی سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور چیفس آف جنرل اسٹاف بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں خطے میں ہونیوالی تازہ پیشرفت پر تبادلہ خیال اور مکہ معاہدے کے فریم ورک کے تحت جاری تعاون کا جائزہ لیا جائے گا۔

دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کی شرکت علاقائی امن و استحکام کیلئے اپنا کردار جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کی عکاس ہے۔