اُمور کشمیر و گلگت بلتستان کے وزیر امیر مقام نے پی ٹی آئی کی احتجاجی سیاست پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے آج اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ بے مقصد ہوگا۔ انہوں نے اس سرگرمی کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر اور دیگر وسائل کے استعمال پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود اور سلامتی پر توجہ دینے کے بجائے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت احتجاج اور لانگ مارچ پر زیادہ توجہ دے رہی ہے۔
امیر مقام نے کہا خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت نے کبھی دہشت گرد سرگرمیوں کی مذمت نہیں کی جس سے دہشت گردوں کے لیے ان کے دل میں نرم گوشے کی عکاسی ہوتی ہے۔