نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار آج ریاض پہنچ گئے، جہاں وہ اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ریاض پہنچنے پر سعودی مسلح افواج کے میجر جنرل عثمان الزہرانی، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور سعودی وزارتِ خارجہ کے پروٹوکول افسر مسٹر ہيثم نے ان کا استقبال کیا۔