ڈی چوک، اسلام آباد میں سول کپڑوں میں ملبوس خیبر پختونخوا (کے پی کے) پولیس کے چھ حاضر سروس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ اہلکار مبینہ طور پر بلوائیوں کے ساتھ مل کر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔ ذرائع کے مطابق، یہ پولیس اہلکار ٹیر گیس، غلیلوں، اور پتھروں سے مسلح تھے۔
اسی دوران، کے پی کے پولیس کے مزید پانچ حاضر سروس اہلکاروں کو اٹک کے قریب پولیس کی گاڑیوں میں واپس فرار ہوتے ہوئے پکڑ لیا گیا ہے۔ ان میں سے دو اہلکار خیبر پختونخوا کی انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ تین کا تعلق عام پولیس سے ہے۔ ان اہلکاروں سے بھاری مقدار میں ٹیر گیس شیل، بنٹے اور پتھر بھی برآمد ہوئے ہیں۔