یومِ دفاع وشہدا سرحدوں کے محافظوں، غازیوں اورشہدا کی لازوال شجاعت کوسلام پیش کرنے کا دن ہے ۔
پاکستان کی نئی نسل کا دنیا میں وطن کا نام روشن کرنے اورقومی وقاربڑھانے کا پختہ عزم، یوم دفاع وشہدا پربچوں کے پیغام میں پاکستان سے محبت اوروفاداری کاعزم نمایاں نظرآتا ہے۔
پاکستانی بچوں نے اپنے پیغامات میں کہا کہ وطن کی خاطرقربانیاں دینے والوں کی بدولت ہی پاکستان کا نام دنیا میں روشن ہے اور تعلیم، محنت اورعزم کے ذریعے نئی نسل روشن مستقبل کی نوید بن رہی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اتحاد، محنت اورجذبے کے ساتھ پاکستان کی کامیابی کا سفرجاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں۔ پاکستانی بچوں نے مزید کہا کہ قوم کے ہرفرد کاعزم، پاکستان کوترقی وخوشحالی کی منزل تک پہنچانا ہے۔