Saturday, 05 September 2026, 10:55:02 am
 
قائم مقام صدر سے افغانستان میں پاکستان کے سفیر کی ملاقات، علاقائی سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا
September 04, 2026

افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبید الرحمٰن نظامانی نے اسلام آباد میں قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔

انہوں نے قائم مقام صدر کو علاقائی سکیورٹی کی صورتحال، خصوصا پاکستان کے امن اور استحکام کو متاثر کرنے والے امور کے بارے میں بریفنگ دی۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی انسانی حقوق کمیشن کے ورلڈ چیئرمین اور ایمبیسڈر ایٹ لارج ڈاکٹر محمد شاہد امین خان، پیپلز پارٹی ملتان کے صدر ملک نسیم لابر، نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین علی سید اور پاکستان انجمن ہلال احمر سوسائٹی خیبر پختونخوا شاخ کے چیئرمین نے بھی قائم مقام صدر سے الگ الگ ملاقات کی۔