ستمبر 1965 کی جنگ کے پانچویں روز پاک فوج نے متعدد محاذوں پر پیش قدمی کرتے ہوئے بھارتی فوج کو مسلسل ناکامیوں سے دوچار کیا۔
صدر ایوب خان نے جوڑیاں میں پاک فوج کی شاندار کامیابی پر فوج کو مبارکباد دیتے ہوئے دشمن کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔
رات بھر جاری رہنے والی شدید لڑائی کے بعد پاک فوج جوڑیاں کے اہم محاذ پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئی، جو بھارت کا دوسرا مضبوط ترین محاذ تصور کیا جاتا تھا۔
اس کامیابی کے نتیجے میں بھارتی فوج کو جوڑیاں سے اٹھارہ میل جبکہ اکھنور سے تین میل پیچھے دھکیل دیا گیا۔
پاک فوج کے جوانوں نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بھارتی فوج کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں، جن میں پچاس سے زائد بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔