یوم دفاع و شہدا کے موقع پر افواج پاکستان کا ملک کی سلامتی، خودمختاری اور بقا کیلئے ہر قربانی دینے کا عہد۔
افواج پاکستان کے افسران اور جوانوں کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا ہر جوان وطن کا محافظ ہے اور ہم اس کی بقا و سلامتی کے امین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس سرزمین کی سرحدوں کے امین ہیں اور اس کے حال اور مستقبل کے خیرخواہ ہیں اور تاریخ گواہ ہے جب بھی دشمن سامنے آیا تو پاک افواج نے سینہ سپر ہوکر پاکستان کی حفاظت کو مقدم رکھا۔
وطن سے عشق میں پاک فوج نے ہر ذمہ داری نبھائی اور پاکستانی ہونے پر ہمیشہ دل سے فخر کیا اور پاک افواج اور عوام اس دھرتی کے خوابوں اور قوم کی امیدوں کو متحد ہو کر آگے بڑھائیں گے۔
افواج پاکستان کے افسران اور جوانوں نے محنت اور اتحاد سے پاکستان کو منزل مقصود تک پہنچانے کا عزم کیا۔