Wednesday, 15 January 2025, 04:16:54 pm
 
پاکستان اور مصر کا دفاع، سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
September 05, 2024

پاکستان اور مصر نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق راولپنڈی میں چودھویں پاک مصر فوجی تعاون کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں دوطرفہ فوجی تعاون کے تمام پہلوؤں سمیت مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے سلامتی، انسداد دہشتگردی اور علاقائی ماحول سمیت مشترکہ دلچسپی کے مختلف شعبوں میں اطمینان کا اظہار کیا۔

قائم مقام سیکرٹری دفاع میجر جنرل عامر اشفاق کیانی نے پاکستانی وفد جبکہ میجر جنرل عبدالرحمن محمود وحدان نے مصری وفد کی قیادت کی۔۔