گلگت بلتستان کے وزیرداخلہ شمس لون نے گلگت بلتستان کے تمام رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال میں اپنامثبت کرداراداکریں اوردشمن کے پروپیگنڈے کاشکارنہ ہوں۔گلگت میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کی خواہش ہے کہ تمام مسائل مفاہمت کے ذریعے حل ہوں اوراس ضمن میں ہرسطح پر کوششیں کی جارہی ہیں۔وزیرنے کہاکہ اب گلگت بلتستان کے پورے علاقے میں امن ہے ۔ انہوں نے شرپسند عناصر کو خبردارکیاکہ وہ امن وامان کی کوئی بھی صورتحال پیدا کرنے سے بازرہیں۔انہوں نے علمائے کرام سے بھی اپیل کی کہ وہ منبرسے رسول اکرمۖ کی امن، بھائی چارے اور اتحاد کی تعلیمات کادرس دیں۔انہوں نے کہاکہ امن صرف اسی صورت میں برقراررہ سکتاہے کہ ہم ایک دوسرے کے اعتقادات اورعقائد کااحترام کریں جس سے علاقے کی ترقی کاخواب حقیقت کاروپ دھار ے گا۔شمس لون نے بھارتی ذرائع کے پروپیگنڈے اورگلگت بلتستان کی موجودہ صورتحال کو غلط رنگ دینے کی مذم کوشش کی مذمت کی۔