Thursday, 12 September 2024, 04:50:18 pm
 
صدر کا ملک میں ٹیکنالوجی ہائی ویز قائم کرنے پر زور
June 05, 2024

صدر آصف علی زرداری نے طلباء کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے تک رسائی میں اضافے کے ذریعے ملک میں ٹیکنالوجی ہائی ویز قائم کرنے پر زور دیا ہے۔

وہ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر سے اسلام آباد میں گفتگو کررہے تھے۔

صدر نے کہا کہ طلباء کو لیپ ٹاپ مہیا کرنے سے ان کی تعلیم تک رسائی، ڈیجیٹل تقسیم کو کم کرنے اورانہیں تکنیکی ہنر سے آراستہ کرنے کے عمل میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی کے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں نقد انعامات سمیت صدارتی ایوارڈ تقسیم کرنے چاہئیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

انہوں نے پاکستان کے تعلیم کے شعبے میں یونیورسٹی کے کردار کو سراہا اور وائس چانسلر کو مالیاتی امور میں تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

وائس چانسلر نے صدر کو معیاری تعلیم مہیا کرنے میں یونیورسٹی کے کردار، اس کے تعلیمی پروگرامز اور دیگر انتظامی امور کے بارے میں آگاہ کیا۔