Wednesday, 15 January 2025, 06:39:49 pm
 
ماچھیکے ، ٹھلیاں ، تارو جبہ وائٹ آئل پائپ لائن منصوبہ معاہدے پر دستخط
September 04, 2024

ملک میں پشاور سے کراچی تک وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کیلئے ماچھیکے ، ٹھلیاں ، تارو جبہ معاہدے پر آج اسلام آباد میں دستخط ہوئے ۔

معاہدے پر پاکستان سٹیٹ آئل ، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اور دیگر شراکت داروں نے دستخط کئے ۔

477 کلومیٹر طویل پائپ لائن لاہور کے نزدیک ماچھیکے سے پنجاب کو پشاور کے قریب تارو جبہ تک منسلک کرے گی جو دو مرحلوں میں مکمل ہوگی۔

اس کو اٹک ریفائنری ، چک پرانا اور فقیرآباد کے ساتھ منسلک بھی کیاجاسکے گا ۔

اس سے کراچی سے پشاور تک ابتدائی طورپر ستر لاکھ ٹن سالانہ کی صلاحیت کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین مکمل ہوگی جسے ایک کروڑ ٹن سالانہ تک بڑھایا جاسکے گا۔

اس منصوبے کا مقصد پیٹرولیم مصنوعات کی توانائی دوست موثر نقل وحمل کاحصول ہے جس سے انمیں ملاوٹ کی روک تھام ہوگی اور اضافی تحفظ یقینی ہوگا ۔

پائپ لائن منصوبہ پیٹرولیم مصنوعات کی توانائی دوست نقل وحمل کے حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن اورخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے عزم کامظہر ہے۔