Tuesday, 07 January 2025, 12:43:02 am
 
حکومت چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے،وزیراعظم
January 04, 2025

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو تعاون فراہم کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انہیں ملک کی معیشت کے لئے انتہائی اہم قرار دیا ہے۔

انہوں نے لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو فروغ دینے اور سمیڈا کے اقدامات پر غورکیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے پاکستانی صنعتوں کو عالمی سپلائی چین میں شامل کرنے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔