Sunday, 07 June 2026, 06:21:02 am
 
چین افغانستان کا بڑا شراکت دار ہوگا جو افغانستان کی تعمیر نو میں اس کی مدد کرے گا، ترجمان طالبان
September 03, 2021

فائل فوٹو

طالبان نے کہا ہے کہ چین ان کا اہم شراکت دار ہو گا اور افغانستان کی تعمیرنو میں مدد کرے گا۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک انٹرویو میں کہا کہ طالبان چین کے ایک پٹی ایک سڑک منصوبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کیونکہ اس منصوبے سے قدیم شاہراہ ریشم بحال ہو گی۔انہوں نے کہا کہ چین افغانستان کو تانبے کے ذخائر سے بھرپور استفادہ اور ملک کو عالمی منڈی تک رسائی حاصل کرنے میں مدد دے گا۔کابل ایئر پورٹ کے بارے میں مجاہد نے کہا کہ اسے شدید نقصان پہنچا ہے تاہم یہ طالبان کے مکمل کنٹرول میں ہے۔