Monday, 02 December 2024, 12:53:42 am
 
بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3 کشمیری نوجوان شہید
November 02, 2024

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں ضلع اسلام آباد اور سرینگر میں آج تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے دو نوجوانوں کو ضلع اسلام آباد میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔

سرینگر میں پرتشدد فوجی کارروائی کے دوران ایک اور نوجوان کو شہید کیا گیا۔ انہوں نے کارروائی میں ایک گھر کو بھی تباہ کر دیا۔

بھارتی فوجیوں نے ضلع بانڈی پورہ میں تلاشی اورمحاصرے کی ایک اور کارروائی بھی شروع کی۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے آج سرینگر میں ایک بیان میں قابض بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں اسلام آباد اور سرینگر میں نوجوانوں کے بہیمانہ قتل اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تلاشی اور محاصرے کی بڑھتی ہوئی کارروائیوںکی شدید مذمت کی۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے افسوس ظاہر کیا کہ مودی حکومت کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد کو دبانے کے لیے وحشیانہ ہتھکنڈوں کا استعمال کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہخصوصاً2019 ء میں علاقے کی خصوصی حیثیت منسوخ ہونے سے اب تک پرتشدد فوجی کارروائیوں میں بے گناہ نوجوانوں کا قتل ' جعلی مقابلے اور گرفتاریاں معمول بن گئی ہیں۔