Wednesday, 09 October 2024, 11:34:07 am
 
سٹوڈنٹ تحریک وہاڑی کے زیر اہتمام آئینی ترمیم کے حق میں پر امن ریلی
October 02, 2024

سٹوڈنٹ تحریک وہاڑی کے زیر اہتمام پر امن ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں نے آئینی ترمیم کے حق میں بھرپور شرکت کی۔

یہ ریلی نوجوانوں کی اہمیت اور ان کے آئینی حقوق کے حوالے سے تھا، جس میں نوجوانوں نے قومی سلامتی میں اپنی کلیدی حیثیت کا مظاہرہ کیا۔

ریلی میں مقررین نے نوجوانوں کو قوم کا اثاثہ قرار دیا اور کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام میں ان کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ طلبا کی طرف سے آئینی حقوق کے اور آئینی ترامیم کے حق میں نعرے بلند کیے گئے-شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی خودمختاری اور غریب عوام کے حقوق آئینی ترامیم سے جڑے ہوئے ہیں۔