Wednesday, 09 October 2024, 12:33:06 pm
 
ایس آئی ایف سی کی معاونت، اے ڈی بی کی خیبرپختونخواہ میں سڑکوں کی بحالی کیلئے خطیر رقم منظور
October 02, 2024

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے اے ڈی بی کی خیبرپختونخواہ ہمیں سڑکوں کی بحالی کے لیے خطیر رقم کی منظوری

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ایشین ڈویلپمینٹ بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ میں سڑکوں کی بحالی کے لیے 320 ملین ڈالر کی رقم کی منظوری دے دی ہے ۔

منظوری سے خیبرپختونخواہ میں سڑکوں کی بحالی سے دیہی علاقوں میں محفوظ اور بلا تعطل رابطہ بحال ہو سکے گا۔ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے اس رقم کے ذریعے خیبرپختونخواہ رورل روڈز ڈویلپمنٹ پراجیکٹ صوبے میں تقریبا 900 کلومیٹرسیلاب سے متاثرہ دیہی سڑکوں کو اپ گریڈ کرے گا۔

یہ منصوبہ حکومت کو طویل مدتی پائیدارحل کی تیاری میں مدد کرنے کے لیے تکنیکی اور مالی معاونت فراہم کرے گا جس سے صوبے کے روڈ نیٹ ورک کی پائیداری میں اضافہ ہوگا۔

یہ اہم منصوبہ وقت کی بچت سمیت نقل و حمل کے اخراجات کو کم کرے گا اور خیبر پختونخواہ کے لاکھوں باشندوں کے لیے اقتصادی مواقع تک رسائی میں اہم کردار کا حامل ہوگا۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پائیدارانفراسٹرکچر کی تعمیر پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کا ایک اہم جز ہے۔