منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت قومی اصلاحاتی ایجنڈے کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ریلوے کی استعدادکار میں اضافہ کرنا چاہتی ہے۔
وہ اے ڈی بی کے ٹرانسپورٹ سیکٹر گروپ کے ڈائریکٹر Chen Chen کی زیرقیادت ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے آج(منگل کو) اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان کے موجودہ ٹرانسپورٹ کے نظام، مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں اور اس شعبے کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے اے ڈی بی کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔