Wednesday, 15 January 2025, 10:58:25 am
 
خیبرپختونخوا میں ایم پوکس کا چوتھا کیس سامنے آگیا
September 01, 2024

خیبرپختونخوا میں ایم پوکس کا چوتھا کیس سامنے آگیا۔

ترجمان وزارت ِ صحت کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے سینتالیس سالہ مریض میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، متاثرہ شخص خلیجی ملک سے واپس لوٹا تھا۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ایئر پورٹ پر سکریننگ کے دوران متاثرہ شخص میں علامات ظاہر ہوئیں، نمونے لیبارٹری بھجوانے پر مریض میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

نیشنل کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ کے مطابق ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر سکریننگ کا موثر نظام فعال ہے۔