Wednesday, 08 January 2025, 07:53:19 am
 
بدھ سے بارشوں اور برفباری کا انتباہ
December 31, 2024

خیبرپختونخوا کے ہنگامی امدادی ادارے نے کل سے اتوار تک صوبے کے بالائی حصوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کا انتباہ جاری کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کے مطابق تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس عرصے کے دوران کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ادارے نے تمام متعلقہ محکموں کو بھی ہدایت کی کہ وہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکیں بند ہونے کی صورت میں ٹریفک اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کیلئے چوکس رہیں۔

سیاحوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اس عرصے میں صوبے کے پہاڑی علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔

پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم چوبیس گھنٹے فعال ہے اور لوگ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔