Thursday, 15 October 2026, 12:36:39 am
 
پاکستان کا فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوامِ متحدہ کے امدادی ادارے کے مینڈیٹ کے تحفظ پر زور
July 01, 2026

پاکستان نے فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوامِ متحدہ کے امدادی ادارے کے مینڈیٹ کے تحفظ اور اسے مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

یہ بات اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب، سفیر عثمان جدون نے انروا کی معاونت کیلئے منعقدہ پلجنگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے انروا کیخلاف اسرائیلی قانون سازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کے منافی قرار دیا اور اس کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔