Saturday, 18 January 2025, 07:23:08 am
 
چینی مزدوروں اوراہل خانہ کیلئے بہترین سکیورٹی انتظامات یقینی بنائینگے،وزیراعظم
April 01, 2024

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان میں چینی مزدوروں اور ان کے خاندانوں کیلئے ہر ممکنہ بہترین سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنائیگی۔

وہ پیر کوہستان میں داسوڈیم منصوبے کی جگہ پر چینی انجینئرز اور مزدوروں سے خطاب کررہے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری دوستی آگے بڑھے گی اور اس دوستی کے دشمنوں کو عبرتناک شکست ہوگی۔

انہوں نے گزشتہ ماہ کی چھبیس تاریخ کو دہشتگردی کے واقعے میں پانچ مزدوروں کی جانوں کے ضیاع پر چینی انجینئرز سے اظہار تعزیت بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ تشکیل کردہ کمیٹی کی انکوائری رپورٹ جلد آنے والی ہے اور اس واقع میں ملوث افراد کو عبرتناک سزا دی جائیگی۔وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گرد حملے میں ملوث مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ چینی بہن بھائیوں کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے اس لئے کہ وہ پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے میں ہماری معاونت کررہے ہیں۔