وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایک سونوے ملین پائونڈ کیس کے حوالے سے فیصلے میں بانی پی ٹی آئی کی بدعنوانی کے بارے میں ہرچیز واضح ہوگئی ہے۔
سیالکوٹ میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کی دولت ذاتی اکائونٹ میں منتقل کرنا تاریخ کا منفرد واقعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ القادر یونیورسٹی کے نام پر پیسے کا غلط استعمال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کوہائیرایجوکیشن کمیشن سے منظور نہیں کرایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک سو نوے ملین پائونڈ پاکستانی عوام کی ملکیت ہیں۔