وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل تیسرے ماہ سرپلس رہنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اکتوبر، نومبر اور دسمبر 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل سرپلس میں رہنا معاشی پالیسیوں کی درست سمت کی سند ہے۔
وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ 1.2 ارب ڈالر سرپلس تھا، حکومت رواں مالی سال میں سرپلس کو مزید بڑھانے کے لیے متحرک ہے۔
انہوں نے کہا کہ مثبت معاشی اعشاریے کاروباری برادری کے حکومت اور اس کی معاشی پالیسیوں میں بڑھتے ہوئے اعتماد کے عکاس ہیں، اڑان جیسے پروگرام سے ملکی معیشت کو مزید تقویت ملے گی۔