سینیٹ کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات رواں ماہ کی چودہ تاریخ کو ہونگے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کو اتوار کی شام تک جمع کروا سکتے ہیں۔
یہ نشستیں سید یوسف رضا گیلانی، مولانا عبدالغفور حیدری، نثار احمد کھوڑو، جام مہتاب حسین داہر، پرنس احمد عمر احمد زئی اور سرفراز احمد بگٹی نے خالی کی ہیں۔