میانمار میں تباہ کن زلزلے میں ہلاک شدگان کی تعداد ایک ہزار چھ سو چوالیس ہوگئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق جمعہ کو آنے والے سات اعشاریہ سات شدت کے زلزلے میں تین ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
زلزلے سے میانمار میں عمارتیں ، پل ، سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں۔
ادھر ہمسایہ ملک تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں زلزلے سے کم ازکم گیارہ افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔