Wednesday, 02 April 2025, 04:19:08 am
 
میانمار زلزلہ:ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر سات سو سے زائد ہوگئی
March 29, 2025

میانمار میں سات اعشاریہ سات شدت کے ہولناک زلزلے میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر سات سو سے زائد ہو گئی ہے جبکہ امدادی کارکن تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے زندہ بچ جانے والوں کو

تلاش کر رہے ہیں۔

تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں بھی امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں اور زلزلے میں چھ افراد ہلاک ہوئے اور تقریباً 100محنت کش لاپتہ ہیں۔

میانمار کی فوجی حکومت نے بین الاقوامی مدد اور عطیات کی اپیل کی ہے۔