امریکی خفیہ ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت افیون کی قسم کی نشہ آور دوافراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے جس کی سمگلنگ نے دنیا بھر میں لاکھوں افراد کی زندگیوں کوخطرے سے دوچا ر کردیا ہے۔
امریکی نیشنل انٹیلی جنٹس کے ڈائریکٹرTULSI GABBARD نے کہا کہ بھارت میکسیکو میں منشیات کے سمگلروں کو افیون کی قسم کا مادہ فراہم کرنے میں سرفہرست ہے جو بھارت کے لئے شدید خطرے کی گھنٹی ہے۔
ماضی میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے بھی وسطی افریقہ کے ملکوں کو بھارت سے سمگل کی گئی منشیات کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں حیران کن انگشافات کئے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ نائیجریامیں چالیس لاکھ سے زائد افرادسمگل شدہ بھارتی افیون کا نشہ کرتے ہیں۔